لندن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کو ٹخنے کی انجری سے صحت یابی پر لنکا شائرکی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ لنکا شائرکے ترجمان نے بتایا کہ فلنٹوف فٹ ہوگئے ہیں لیکن ابھی بولنگ نہیں کرائیں گے۔ انگلش کاؤنٹی میں لنکا شائر منگل کو ڈربی شائرکیخلاف4 روزہ میچ کھیلے گی۔