لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کی عدم شرکت کا معاملہ ہے۔ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں، آسٹریلوی کرکٹ ٹیمیں شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اور آسٹریلوی ایجنسیاں پاکستان میں سیکیورٹی پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور دن بہ دن اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، آسٹریلیا کی انڈر 19 اور اے ٹیم نے اگست سے اکتوبر تک پاکستان کا ٹور کرنا ہے جبکہ رِکی پونٹنگ ٹیم اگلے سال مارچ میں پاکستان آئے گی۔ جو 1998-99ء کے بعد آسٹریلیا کا پہلا پاکستانی ٹور ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم کے ٹور میں ابھی 8ماہ باقی ہیں۔ اس لئے ٹور کے منسوخ ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ دریں اثناء لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کا دورہ کرے گا یا نہیں اس پر کچھ نہیں کہا جا سکتا بات چیت جاری ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کھیل کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ کھلاڑیوں کے متبادل بنانے میں مصروف ہیں۔ 20اوورز ورلڈکپ جیتیں گے۔ تاہم آخری ہدف 20اوورز ورلڈکپ ہی نہیں ہم نے ٹیم کو نمبر ون بنانا ہے۔