نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک )برائن لارا کے بعد شین وارن نے بھی بھارتی کرکٹ لیگ میں شمولیت کی تیاری شروع کر دی۔ یہ باغی سیریز اس سال کے آخر میں ہو گی۔37سالہ وارن اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں، اس لیگ کے شروع سے ہی اپنی دستیابی کے بارے میں بیانات دیتے رہے ہیں، آئی سی ایل میں 6ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہر ٹیم میں 4غیر ملکی اور 2بھارتی سٹار کھلاڑی شامل ہونگے۔ 3ٹیموں کے کوچ سندیپ پاٹیل، بلویندر سنگھ اور مدن لعل ہوں گے۔ اس سیریز کو کیری پیکر سیریز کا متبادل قرار دیا جا رہا ہے، بی سی سی آئی نے اس لیگ کی زبردست مخالفت کی ہے