لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کیلئے ٹریننگ کیمپ کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا جس کے مطابق 25کھلاڑی یکم اگست سے 8اگست تک ریجنگ کرکٹ اکیڈمی ایبٹ آباد میں کوچ عمر رشید کی زیر نگرانی تربیت حاصل کریں گی۔ کھلاڑیوں میں بسمہ معروف، تسکین قدیر، ثنا جاوید، صباحت رشید، مرینہ اقبال، الماس اکرم، زیبا منظور، سبین عبد الصمد، صائمہ جمیل، ثنا میر، عروج ممتاز خان، نین عابدی، بتول فاطمہ، ارمان خان، جویریہ خان، ساجدہ شاہ، ثومیہ صدیقی، اسماویہ اقبال، ثانیہ خان، زمرد افضل، مریم حسین شاہ، نائلہ نذیر، قنطیہ جلیل، ندا ڈار اور سعدیہ یوسف شامل ہیں، محمد طارق صدیقی ٹرینر کے فرائض سر انجام دیں گے۔