کولمبو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا نے بنگلہ دیش کو مسلسل تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دیکرون ڈے سیریز تین صفر سے جیت لی کولمبومیں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا سری لنکن ٹیم اپنی روایتی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور پوری ٹیم 39.5اوورز میں 196رنز سکور کرنے کے بعد پویلین لوٹ گئی جواب میں سری لنکن بولرز نے بیٹسمینوں کی ناکامی پر پردہ ڈالتے ہوئے پوری بنگلہ دیشی ٹیم کو 157رنزپر پویلین بھیج کر نہ صرف تیسرے میچ میں کامیابی حاصل کی بلکہ کلین سویپ بھی مکمل کردیا.