ایبٹ آباد (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) خواتین کرکٹرز کا تربیتی کیمپ آج سے ایبٹ آباد میں شروع ہو گا جس میں25کھلاڑیوں کو شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔ کیمپ میں عمر رشید کوچ جبکہ طارق صدیقی اسسٹنٹ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے کیمپ میں بسمہ معاروف، تسکین قدیر، ثناء ، مارینہ اقبال، الماس زیبا ، منصور ، صائمہ جمیل، ثناء میر، عروج ممتاز خان ، عابدہ بتول ، ارمان خان ، ساجدہ شاہ ، عاصمہ اقبال، ثانیہ خان، مریم حسن شاہ، منیلہ نظیر، قطیطہ جلیل ، ندا ڈار اور سعدیہ یوسف شامل ہیں ۔ کیمپ ویمنز ورلڈ کپ کو الیفائرز کی تیاری کیلئے لگایا گیا ہے ۔