لاہور (سپورٹس رپورٹر) واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں جاری قومی سوئمنگ چیمپئن شپ میں گذشتہ روز بھی آرمی کا پلڑا بھاری رہا جس کے باعث اس کی نمبر پوزیشن برقرار رہی۔ خاتون تیراک کرن خان نے مزید 2 میڈل حاصل کر کے اپنے تمغوں کی تعداد 7 کر لی۔ آرمی نے مینز میں 12 جبکہ خواتین میں 11 گولڈ میڈل حاصل کر لیے ہیں۔ گذشتہ روز ہونے والے مقابلوں میں 400 میٹر انفرادی مقابلے میں آرمی کے نثار نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 100 میٹر بٹر فلائی میں آرمی کے ناصر علی، 100 میٹر بریسٹ سٹروک میں زوریز خان، 400 میٹر فری سٹائل اسرار حسین، 100 میٹر بیک سٹروک محمد فیاض، 4X100 میٹر فری سٹائل میں آرمی کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 100 میٹر فری سٹائل میں ایچ ای سی کے سکندر خان نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔