UrduPoint Sports

كھیل >> بیجنگ اولمپکس2008 >> بیجنگ اولمپک کی تیاریوں کے سلسلے میں خفیہ ریہرسل شروع

بیجنگ ( اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) بیجنگ اولمپک کی افتتاحی تقریب کی پہلی کامیاب فل ڈریس خفیہ ریہرسل گزشتہ روز ہوئی جسے ایک کامیاب ایونٹ کہا جارہا ہے۔ یہ ریہرسل جمعرات کو سخت سیکورٹی میں رات میں نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ اس میں شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اسے ”برڈنیسٹ“ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ اسٹیل کی پلیاں کا لنٹر لاکنگ ڈھانچہ ہے۔ گزشتہ رات کو ڈریس ریہرسل ہوئی جو بہت زیادہ کامیاب رہی۔یہ بات بیجنگ گیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے ترجمان سن ویئر نے حکومت کے زیر نگرانی نکلنے والے اخبار میں شائع ہونے والی تفصیل بتائی۔ 10 ہزار سے زائد پرفارمرز 50 منٹ کے بلاک بسٹر شو میں جو تین سال سے ہو رہا ہے شرکت کی اور تمام شرکاء نے خفیہ طور پر اس کا حلف اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں بہت کم پروگرام کی تفصیل کا انکشاف ہوا ہے۔ جمعرات کو اسٹیڈیم کو پیراملٹری پولیس نے جو آٹومیٹک ہتھیار سے لیس تھی گھیرا ڈالا تھا۔ یہ شو 8 اگست کو ہونے والی تین گھنٹے کی افتتاحی تقریب کے پروگرام کا ایک حصہ ہے۔ اس پروگرام سے گیمز کا آغاز ہوگا اس میں ایتھلیٹس کی پریڈ اور اولمپک شمع کو روشن بھی کیا جائے گا۔ مشہور چینی فلم بنانے والے ژانگ میمو ڈائریکٹر نے افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے بعد ایک انٹرویو میں جو جمعہ کے دن ریلیز ہوا ہے کہا ہے کہ یہ چین کے کلچر کے بارے میں بور کرنے والا تاریخی سبق نہیں ہے۔ کامیاب فلموں کے ڈائریکٹر ژانگ نے کہا کہ وہ شائقین کو جن میں ٹی وی آڈینس اربوں میں ہوں گے اور وہ اچھا وقت گزاریں گے۔ ہم صرف چین کی پانچ ہزار سال کی تاریخ کافن پیش نہیں کر رہے ہیں، ہم بہترین شو پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ شائقین انجوائے کریں۔ یہ بیجنگ اولمپک کی خدمات کا بنیادی پوائنٹ ہوگا۔ ژانگ نے پروگرام کی تفصیل نہیں بتائی لیکن دوسرے ڈائریکٹر وانگ چاوٴگی نے جو ان کے ماتحت کام کر رہے ہیں نے کہا کہ پرفارمنس میں مئی 12 کے زلزلہ زدگان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.