لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک25جولائی 2008)اولمپک گیمز کیلئے بقیہ ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہوگی ۔8 لاکھ 20 ہزار ٹکٹ فروخت کیلئے رکھے جائیں گے ۔فروخت کیلئے رکھے جانیو الے ڈھائی لاکھ بیجنگ میں ہونے والے ایونٹس جبکہ دیگر شنگھائی ،شن یانگ اور کنگ ہونگ دو میں منعقد ہونے والے فٹ بال مقابلوں کے ہیں۔بیجنگ اولمپکس ٹکٹنگ ڈائریکٹر زو یان نے بتایاکہ ایونٹ کے تقریباً تمام 28 کھیلوں کے ٹکٹ فروخت کیلئے موجود ہیں جبکہ ایک سیشن کیلئے ہر شخص دو ٹکٹ خرید سکتا ہے ۔مجموعی طور پر 68 لاکھ ٹکٹ فروخت کیلئے دستیاب ہیں جبکہ 75 فیصد مقامی شائقین کیلئے مختص کئے گئے ہیں ۔