لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک25جولائی 2008)امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ وہ بیجنگ اولمپکس کے آغاز کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں بیجنگ اولمپکس کیلئے منتخب ہونے والے امریکی ایتھلیٹس سے ملاقات کے دوران صدر بش نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بیجنگ میں امریکی ایتھلیٹس کو سیلیوٹ کرنے اور ان کی کامیابی کے جشن میں شریک ہونے کیلئے مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ صدر بش نے ایتھلیٹس سے کہا کہ وہ بطور خیر سگالی سفیر اپنی کامیابی پر تحمل کا مظاہرہ کریں اور شکست کو کھلے دل سے تسلیم کریں۔