لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک28جولائی 2008) بیجنگ اولمپکس میں شرکت کیلئے پاکستان کا دستہ جمعرات کو اسلام آباد سے چین روانہ ہو گا، 37 رکنی دستے میں 23 کھلاڑی اور 14آفیشلز شامل ہیں۔ صوبہ سرحد کے وزیر کھیل سید عاقل شاہ چیف ڈی میشن ہونگے۔اس سلسلے میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالخالق نے کہا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان صرف چارکھیلوں میں حصہ لے گا، ہاکی مقابلے کیلئے پاکستان نے کوالیفائی کیا تھا جبکہ ایتھلیٹکس، سوئمنگ اور شوٹنگ میں قومی کھلاڑی وائلڈ کارڈ کی مدد سے شرکت کر رہے ہیں۔