لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک31جولائی 2008)انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے عراق کے دو ایتھلیٹس کو بیجنگ اولمپکس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ ایک ہفتے قبل آئی او سی نے عراقی اولمپکس کمیٹی کے معاملات میں حکومت کی بیجا مداخلت پر عراق کی ان کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد کردی تھی تاہم بدھ کو صورتحال میں تبدیلی کے اشارے ملے ہیں اور عراقی اولمپکس کمیٹی نے بھی کم از کم تین کھلاڑیوں کی ان کھیلوں میں شرکت کی توقع ظاہر کی ہے