لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک01 اگست 2008) بیجنگ اولمپکس گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کا دستہ بیجنگ پہنچ گیا ،اسلام آباد سے روانگی سے قبل ایئر پورٹ پر پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیٹ جنرل (ر)عارف حسن ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائر یکٹر جنرل امیر حمزہ گیلانی، اعظم ڈار ،بی او اے کے دیگر عہدید داران نے دستے کے ارکان کو الوادع کیا قبل ازیں چینی سفارت خانے میں پاکستان کے دستے کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی قونصل جنرل یوچنگ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے ان کھیلوں میں بہتر ین پرکارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی دستے کے سربراہ صوبائی وزیر کھیل سرحد سید عاقل شاہ نے کہا کہ ہم سفیر بن کر چین جارہے ہیں۔ہماری دوستی خالی ہے ان کھیلوں میں شرکت سے ہمارے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین میں کھیلنے سے ہمیں اپنے ملک جیسا ماحول ملے گا۔ پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن کے صدر لفیٹنٹ جنرل (ر)عارف حسن نے کہا کہ پاکستان کے کھلاڑی ان کھیلوں میں بہتر پر فارمنس کا مظاہرہ کریں گے ۔ پاکستان کے دستے کے سربراہ عاقل شاہ 3اگست کو بیجنگ جائیں گے۔