لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک08 اگست 2008) چین میں آج سے بیجنگ اولمپکس کے نام سے دنیا کی تمام کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ سج رہا ہے ، گیارہ ہزار سے زائد اتھلیٹ اپنی مہارت کوکھیلوں کے افق پر منوانے کی سعی کرینگے ،جس میں کئی ایک معرکات کو اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ، کھیلوں کی دنیامیں جدت اور سٹائلش انداز فکر نے ایک نئی بسات بچھا دی ہے ،بیجنگ اولمپکس میں بھی اسی بسات پر حسن کی رنگینیاں پھیلنے کو ہیں ،کھیل ہویا زندگی کا کوئی بھی شعبہ انسانی آنکھ حسن کی متلاشی رہتی ہے ، اب شائقین کو زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ انکی آنکھوں کو بھلا لگ جانے والی اتھلیٹ انکے دلوں کی دھڑکنوں کوتیز کرنے کے لئے جلوہ گر ہو چکی ہیں ، بیجنگ المپکس میں بھی دوسرے کھیلوںکی طرح پرکشش اور باصلاحیت خواتین کی ایک فہرست شائع کی گئی ہے جس میں روسی ٹینس سٹار ماریا شراپووا کو سرفہرست رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سربین ایناایوانوچ کو دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔