لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک12 اگست 2008) بھارت کی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا کے اولمپکس کیریئر کا آغاز مایوس انداز میں ہوا۔ اپریل میں کلائی کے آپریشن کے بعد حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا مکمل فٹ نظر نہیں آ رہی ہیں پیر کو وہ انفرادی میچ میں اپنی حریف جمہوریہ چیک کی عالمی نمبر 56 کے ایویٹابین سووا کے خلاف میچ میں ریٹائر ہوگئیں کلائی میں درد کے باعث انہوں نے رونا شروع کر دیا اور کورٹ چھوڑ کر باہر چلی گئیں ثانیہ مرزا نے 46 منٹ تک اپنی حریف کا مقابلہ ضرور کیا مگر دوسرے سیٹ میں اسکور 1-6-1-2 تھا تو ثانیہ مرزا درد کی وجہ سے چلانے لگیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے اس وقت ان کی حریف کو 2-1 سے برتری حاصل تھی ثانیہ مرزا کی منگل کو ڈبلز ایونٹ میں شرکت مشکوک نظر آ رہی ہے۔ ثانیہ مرزا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے اولمپکس کیریئر کا آغاز اچھا نہیں۔ درد انجری پرابلم نے مجھے گھیر لیا ہے۔ میری رینکنگ گر گئی اور میں 60ویں اپوزیشن پر چلی گئی ایسا لگتا ہے مجھے نظر لگ گئی ہے انہوں نے کہا کہ اپریل میں کلائی کے آپریشن کے بعد میری واپسی بہتر انداز میں نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو میں نے کچھ اچھے اسٹروک ضرور کھیلے مگر میری انجری نے مجھے مقابلہ جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی