بیجنگ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 13اگست 2008) بیجنگ اولمپکس میں امریکا نے سات طلائی تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، تاہم چین اب بھی 13 گولڈ میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔ 23 سالہ فیلپس نے اپنے قریب ترین مد مقابل جنوبی کوریا کے پارک تائی ہوان سے دو سیکنڈز کے فرق سے کامیابی حاصل کی ، انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور 42.96 سیکنڈز میں طے کیا۔امریکی اسٹار کا پرانا ریکارڈ ایک منٹ 43.86 سیکنڈز تھا۔ فیلپس کے ہم وطن نے اس مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ دوسری جانب امریکا کے والٹن ایلر نے نشانہ بازی کے ایونٹ مینز ڈبل ٹریپ کے فائنل میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ۔ انہوں نے اس تمغے تک رسائی اپنے 190 کے اسکور کے ذریعے حاصل کی ۔ اٹلی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تیسرے نمبر پر میزبان ملک چین رہا جس نے کانسی کا تمغہ 184کے اسکور سے حاصل کیا ۔ جنوبی کوریا کے جن جانگ او نے بیجنگ شوٹنگ رینج ہال میں مینز 50 میٹر پسٹل کے فائنل میں 660.4 پوائنٹس کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔ دوسرے نمبر پر ڈی پی آر کوریا کے31 سالہ کم جانگ رہے انہوں نے 660.2 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا جبکہ چین نے برانز میڈل حاصل کیا۔ چین کی ٹیم میل جمناسٹک ٹیم فائنل میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ چین نے یہ ہدف دفاعی چیمپئن جاپان کو 7.25 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر حاصل کیا ۔ میزبان ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر اس مقابلے میں 286.125 پوائنٹس حاصل کیے ۔ امریکی ٹیم 275.850 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہی ۔ سلواکیہ کے مائیکل مارٹیکان نے کشتی رانی کے مینز سنگلز مینز میں 176.65کے اسکور کے ساتھ سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ۔ برطانیہ دوسرے نمبر پررہا اور آسڑیلیا تیسرے نمبر پر رہا۔مردوں کے شمشیر زنی کے انفرادی مقابلوں میں چین کے مین ژونگ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔خواتین ہاکی پول بی میں ارجنٹائن اور جرمنی کا مقابلہ دو دو سے برابر رہا جبکہ آسٹریلیا نے اسپین کو چھ کے مقابلے میں ایک اور ہالینڈ نے کوریا کو 3-2 سے شکست دی۔ مینز باسکٹ بال ایونٹ میں امریکا نے انگولا کو چار صفر سے ہرایا