لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک16 اگست 2008) سوئمنگ مقابلوںؒ میں 20نئے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ بیجنگ اولمپک گیمز اولمپک کی تاریخ میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس سے قبل میونخ اولمپک 1972میں سوئمنگ کمپی ٹیشن میں 28نئے ریکارڈ جبکہ 1976کے مونٹریال اولمپک میں 26نئے ریکارڈ بنے تھے ۔ بیجنگ اولمپک گیمز کو جمعہ کو امریکیوں کی جانب سے قائم کئے گئے ریکارڈ ز کی وجہ سے یہ اعزاز حاصل ہوا ۔ اس دن امریکہ کے تیراک روبیکا سونی ، لوچٹی اورمائیکل فیلپس نے تیراکی کی دنیا میں نئے ریکارڈ قائم کئے ۔ انفرادی اولمپک ایونٹ میں فیلپس نے اب تک پانچ نئے ورلڈ ریکارڈ قائم کئے جس سے وہ امریکا کے مارک اسپٹز اورجان ہینکن پر برتری حاصل کرچکے ہیں ۔ جن کا سابق ریکارڈ چار کا تھا ۔