لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17 اگست 2008) عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار روجرفیڈرر پر قائم شکستوں سایے ڈھل گئے ہیں اور ٹینس کنگ نے بیجنگ اولپمکس میں سنگل ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد ڈبلز میں گولڈمیڈل جیت لیا ہے،سربیا کے نوواک ڈکووک نے اولمپکس گیمزکے برانزمیڈل کے میچ میں آسٹریلیا کی جیمز بلیک کو شکست دیدی۔ مینز سنگلز میں کھیلے جانے والے اس میچ میں6-3، 7-6 (7/4) سے کامیابی حاصل کی۔ مینز ڈبلز کے برانز میڈل کے میچ میں امریکا کے باب برائن اور مائیک برائن نے فرانس کے آرنڈ کلیمٹ اور مائیکل لورڈا کو شکست دیدی۔ ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں ایلینا ڈیمنٹووا نے روس