لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19 اگست 2008) بیجنگ اولمپکس کے ہاکی ایونٹ میں ہالینڈ نے پاکستان کو چار دو سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا۔ گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے ہالینڈ کے خلاف پہلا ہاف میں شاندار کھیل پیش کیا۔27 ویں منٹ میں محمد عمران نے پنالٹی کارنر پر پاکستان کو برتری دلائی جو پہلے کے اختتام تک قائم رہی۔ دوسرے ہاف میں ہالینڈنے فائیٹ بیک کیا اور 41 ویں منٹ میں Matthijs BROUWER نے گول اسکور کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا۔ 46 اور 58 ویں منٹ میں تاکی تکیما نے نے دو گول کرکے ہالینڈ کو برتری دلائی۔ پاکستان کے عدنان مقصود نے 65 ویں منٹ میں گول کرکے میچ کا اسکور 2-3 کر دیا ، ہالینڈ کا آخری گول 69 ویں منٹ میں جیرون نے کیا۔ اس شکست کے بعد پاکستان اولمپک گیمز میں اب ساتوں پوزیشن کا میچ کھیلے گا ۔ اس طرح پاکستان چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگیا ہے ۔