لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19 اگست 2008) 110/ میٹرز ہرڈلز کے قومی ایتھلیٹس محمد رشید نے اولمپکس گیمز میں اپنے ایونٹ کی بیٹ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کی، نیشنل اسٹیڈیم برڈنیسٹ میں انہوں نے تیسری لائن پر د وڑتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 14.52 سیکنڈ میں طے کیا جس کی وجہ سے وہ آگے کے لئے کوالیفائی نہ کرسکے، 27/ سالہ عبدالرشید 50/ ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں خاصے نروس نظرآئے۔ اس بیٹ میں عبدالرشید کو جمہور ی چیک، کولمبیا، چین اور با رباڈوس کے مضبوط اور ما ہر ایتھلیٹس کا سامنا تھا، کولمبیا کے پاؤلو ویلر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔