لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19 اگست 2008) ولیمز سسٹرز نے بیجنگ اولمپکس میں ٹینس کا ویمنز ڈبلز ایونٹ جیت کر طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔ انہوں نے اس سے قبل 2000ء کے سڈنی اولمپکس میں ٹینس کے ویمنز ڈبلز ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ ولیمز سسٹرز نے فائنل میں ہسپانوی جوڑی اینابل مڈیناگیرجس اور ورجینیا روانو پاسکل کو ہرا کر ویمنز ڈبلز ایونٹ اپنے نام کر لیا۔ اتوار کے روز کھیلے جانے والے فائنل میں ویلمز سسٹرز نے انتہائی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جوڑی کو باآسانی سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-0 سے ہرا کر اولمپکس میں ٹینس کے ویمنز ڈبلز کے ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔