UrduPoint Sports

كھیل >> بیجنگ اولمپکس2008 >> برطانیہ نے مجموعی اولمپکس گولڈ میڈلز کی ڈبل سنچری مکمل کرلی

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک21 اگست 2008)بیجنگ اولمپکس گیمز میں برطانیہ نے اپنے ماضی اور موجودہ اولمپکس کھیل میں گولڈ میڈل کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔ برطانیہ نے یہ سنچری مردوں اور خواتین اسپرنٹ، سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیت کر مکمل کی۔ تمغوں کی دوڑ میں چین بدستور اپنی حکمرانی قائم رکھے ہوئے ہے۔ اس نے42 گولڈ 14 سلور اور 18 برانز میڈلز کے ساتھ اپنے تمغوں کی مجموعی تعداد 74 کرلی ہے۔ امریکا دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔ منگل کو 12 ویں روز مردوں کے ہائی جمپ میں روس کے آندرے سل توف نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ برطانیہ کے کرس ہوئے نے سائیکلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ خواتین کے جمناسٹک اسپرنٹ ایونٹ میں برطانیہ کی وکٹوریہ پین ڈولٹن نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ خواتین کی جمناسٹک کے ٹیم ایونٹ میں امریکا کی شان جانسن نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ مردوں کے پیرالل میں چین کے ژو پینگ لی نے جب کہ ہوری زینٹل ایونٹ میں کی ژو نے طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔ مردوں کے ٹرمپولن میں چین کے چون لونگ نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ سیلنگ میں لیزر کلاس میں برطانیہ کے حان فورڈینو نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ویٹ لفٹنگ میں105 کلوگرام پلس میں جرمنی کے میتھائس اسٹینر نے گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ قائم کیا۔ 55 کلوگرام فری اسٹائل ریسلنگ میں امریکا کے ہینری سی ڈو گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔ مردوں کے ہاکی مقابلے میں آسٹریلیا اور برطانیہ کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ وقفے پر برطانیہ کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ اسپین نے کوریا کو 2-1 سے مات دی۔ کینیڈا نے جنوبی افریقا کو 5-3 سے ہرایا۔ چین کی خواتین ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں بدھ کو جرمنی سے مقابلہ کرے گی جب کہ ارجنٹائن اور ہالینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ مردوں کے فٹ بال سیمی فائنل میں نائجریا نے بلجیم کو 4-1 سے ہرا دیا اور فائنل میں جگہ حاصل کرلی۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.