UrduPoint Sports

كھیل >> بیجنگ اولمپکس2008 >> بیجنگ اولمپکس گیمز اتوار کو اختتام پذیر ہونگی

بیجنگ (اردوپوائنٹ22اگست2008 )اولمپکس دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں لوگ بیجنگ گئے ہیں جنہوں نے اولمپکس کے مقابلے دیکھنے کے ساتھ ساتھ چین کی تفریحی مقامات کا بھی لطف اٹھایا۔ بیجنگ کے قریب جو تفریحی مقام سیاحوں کی توجہ کا سب سے زیادہ مرکز بنا ، وہ دیوار چین ہے۔ بیجنگ کے شمال میں واقع عظیم دیوار چین کے اس حصے میں بھی اولمپکس نے اپنا نشان چھوڑا ہے۔ چینی اور غیر ملکی سیاح دونوں ہی اس کی جانب کھنچے چلے آتے ہیں۔ جیسے کہ کیلی فورنیا کی کارڈیل فیملی۔ وہ ماضی میں ایک چینی طالب علم سونگ وی جن کی میزبانی کر چکے ہیں۔ وہ یہاں ان کے ساتھ ہے اور اپنا شہر بہت فخر سے انہیں دکھا رہا ہے۔ وی جن کا کہنا ہے کہ چین اور ببجنگ دنیا بھر سے دوستوں کو خوش آمدید کہ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ یہاں اپنے قیام سے لطف اندوز ہوں گے۔ پیٹر کارڈل کے مطابق انہیں ملنے والے اکثر چینی متجسس نظر آئے۔ ان کا کہناتھا کہ وہ امریکہ کے بارے میں ، یہ کہ ہم کہاں سے ہیں اور ہمارے اب تک کے چین کے دورے کے بارے میں تاثرات جاننا چاہتے ہیں۔ زیادہ تر غیر ملکی سیاح یہاں آئے تو کھیلوں کے لیے ہیں لیکن وہ چین کی دوسری دلچسپیوں سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس جوڑے کا کہنا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر کہ بیجنگ کے ایک ماڈرن اور تیزرفتار شہر ہے خوشی ہوئی۔ ان کا کہناتھا کہ خصوصاً ٹرانسپورٹ کا نظام۔ ایک جگہ سے دوسری جگہہ سفر بہت آسان ہے۔ بہت سارے ریسٹورینٹز ، انتہائی صاف تو ہم واقعی بہت زیادہ انجوائے کر رہے ہیں۔ بیلجیم کے اینڈری اپنے بیجنگ کے قیام سے بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ آپ جانتے ہی کہ کچھ غریب چینی اس سے خوش نہیں کیونکہ وہ اسے دیکھنے نہیں جاسکتے اور ہوسکتا ہے کہ انہیں اپنے گھروں سے منتقل ہونا پڑا ہو۔ کچھ رہائشیوں نے اولمپکس سے پہلے بیجنگ میں بڑے پیمانے پر نئی تعمیرات کی شکایت کی ہے۔ کچھ چینوں کو نئی تعمیرات کی وجہ سے اپنے گھروں سے بھی محروم ہونا پڑا ہے۔ بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کھیلوں کے باعث دنیا کی توجہ چین میں انسانی حقوق کے مسائل سے ہٹ سکتی ہے۔ بزنس پڑھنے والے ایک چینی طالب علم کا کہنا ہے کہ یہ اولمپک گیمز اہم ہیں انہوں نے کہا کہ خصوصاً چین کی ترقی کے لیے۔ لہٰذا میرے خیال میں اولمکپز بیجنگ بلکہ خود چین کے لیے بہت اہم ہیں۔ جیسن دنیا کی عجائبات میں شامل عظیم دیوار چین کی سیر سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور انہیں اولمپکس کے موقع پر چین آکر بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملا ہے۔

22/08/2008 15:08:55 : وقت اشاعت
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.