بیجنگ (اردوپوائنٹ اخبار22اگست2008 )بیجنگ اولمپک میں کھیل کے14ویں دن بھی چین کو46گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری حاصل ہے ،14ویں روز مردوں کے50کلومیٹر واک میں اٹلی کے ایلکس شویزر نے طلائی تمغہ جیت لیا ۔ کھیل کے14ویں دن سائیکلنگ کے دو اور ایک ایتھیلیٹکس گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوچکا ہے ، اولمپک ولیج میں مردوں کی50کلومیٹر واک میں اٹلی کے ایلکس شویزرنے گولڈحاصل کرلیا ، انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے37منٹ اور9سکینڈز میں طے کیا ، آسٹریلیا کے جیرڈٹیلنٹ نے سلور اور روس کے ڈینس نے برانز میڈل اپنے نام کیا ، خواتین بی ایم ایکس سائیکلنگ ریس میں فرانس کی رینا کورلینا نے طلائی تمغہ حاصل کیا ، مردوں کے بی ایم ایکس سائیکلنگ مقابلوں میں لیٹویا کے میرس اسٹروم برگ نے گولڈ میڈل جیت لیا ۔