بیجنگ (اردو پوائنٹ سپورٹس ڈیسک۔23اگست 2008) اولمپکس گیمز میں جمعے کو کھیلے گئے خواتین کے ہاکی فائنل میں ہالینڈ نے چین کو 2-0 سے ہرا کر گولڈ اور ارجنٹائن نے جرمنی کو 3-1 سے ہرا کر برانز میڈل حاصل کیا تمغوں کی دوڑ میں 50 گولڈ 17 سلور اور 25 برانز میڈلز کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے، 102 تمغوں کے ساتھ امریکا دوسرے نمبر پر ہے اس نے 31 گولڈ 36 سلور اور 35 برانز میڈلز جیت رکھے ہیں جاپان نے کوریا کے ہاتھوں بیس بال فائنل میں ناکامی کے بعد سلور میڈل حاصل کیا یوکرائن کی خاتون ایتھلیٹ بولو لنکا کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث اولمپکس گیمز سے خارج کردیا گیا، باسکٹ بال کے مردوں کے سیمی فائنل میں اسپین نے لٹویا کو شکست سے دوچار کیا اٹلی کے الیکس شوارز نے 50 کلومیٹر واک میں طلائی تمغہ جیت لیا انہوں نے 3 گھنٹے 37 منٹ 9 سیکنڈمیں مطلوبہ فاصلہ طے کرکے نیا اولمپکس ریکارڈ قائم کیا برطانیہ کے ٹم باربینٹس نے مردوں کے سیلنگ کے 10 ہزار انفرادی کیاک ون مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا 3 گھنٹے 26 منٹ میں انہوں نے یہ فاصلہ طے کیا۔ جرمنی کے کین ویلسک نے کیاک ڈبلز کے دس ہزار میٹرز کینوئنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ، تائی کوانڈو میں 67 کلوگرام سیلس ایونٹ کا گولڈ کوریا کی کیونگ سینو ہاوینگ کے نام رہا چین نے ووشو میں تین گولڈ میڈل جیت کر طلائی تمغوں کی تعداد 50 کرلی۔