UrduPoint Sports

كھیل >> بیجنگ اولمپکس2008 >> بیجنگ اولمپکس اختتام پذیرہوگئے، امریکہ کی بالادستی ختم ،چین نئی سپرپاور بن گیا

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک26 اگست 2008) بیجنگ میں 29 ویں اولمپک گیمز شائقین کھیل کی توقعات کے عین مطابق بینظیر تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئے۔ کرہٴ ارض پر منعقدہ کھیلوں کے عظیم ترین میلے میں میزبان چینی ایتھلیٹس نے عالمی سطح پر اپنی برتری اور بالادستی ثابت کر دی۔ انتہائی سحر انگیز افتتاحی تقریب کے بعد شروع ہونے والے گیمز کو تاریخ میں کامیاب ترین قرار دیا جا رہا ہے۔ اختتامی تقریب بھی ہر طرح مقابلوں کے شایان شان رہی۔ متنوع ثقافتوں اور روایتوں کے امین چین نے اولمپکس کے ذریعے دنیا کو واضح اور واشگاف انداز میں اپنے سپر پاور ہونے کا پیغام دیا، ساتھ ہی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے عملی طور پر اسے ثابت بھی کر دیا۔ چین نے میگا ایونٹ میں کل 51 گولڈ، 21 سلور اور 28 برانز میڈل جیتے۔ اس کے تمغوں کی مجموعی تعداد 100 رہی۔ اس سے قبل امریکا مسلسل تین اولمپکس میں پہلی پوزیشن پر رہا تھا۔ اس مرتبہ امریکی ایتھلیٹس 36 گولڈ، 38 سلور اور 36 برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ روسی 25 طلائی، 21 نقرئی اور 28 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ گیمز کے اختتام پر اولمپک پرچم 2012ء کے میزبان شہر لندن کے میئر کے حوالے کیا گیا۔ برڈنیسٹ نیشنل اسٹیڈیم میں دلکش، رنگا رنگ اور دلفریب اختتامی تقریب میں چین کی ثقافت کے خوبصورت نظارے پیش کئے گئے۔ بچوں اور بچیوں نے مختلف کرتب دکھائے۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والی اس غیر معمولی تقریب میں ایک لاکھ افراد کی موجودگی میں رقص و موسیقی آتش بازی کے رنگ برنگ مظاہرے، آسمان پر رنگوں کے گولوں نے وہاں موجود افراد کو حیرت زدہ کردیا۔ چینی رقاصوں نے امن دوستی، محبت کے پیغام دیئے۔ علاقائی نغمے پیش کئے گئے۔ کھلاڑیوں کو خوشگوار انداز میں اگلے اولمپکس گیمز تک کے لئے الوداع کیا گیا۔ اس تقریب میں جسمانی کرتب کے حیرت انگیز مظاہرے نے وہاں موجود لاکھوں افراد کو حیرت زدہ کردیا۔ دلکش انداز میں شروع ہونے والے بیجنگ اولمپکس شاندار اور یادگار ریکارڈز کے ساتھ ختم ہوئے۔ امریکا کے مائیکل فلیپس نے تیراکی میں آٹھ گولڈ میڈل جیت کر اولمپکس میں گولڈ میڈل کے حصول کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ جمیکا کے یوسین بولٹ نے دنیا کے تیز ترین انسان ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اتوار کے کھیلوں کے آخری روز اتوار کو مردوں کی مراتھن ریس میں کینیا کے کیماؤ سیمونیل وسین سیورو نے دو گھنٹے 6 منٹ 32 سیکنڈ میں مطلوبہ فاصلہ طے کر کے نہ صرف گولڈ میڈل حاصل کیا بلکہ 44 سیکنڈ کے فرق سے نیا اولمپکس ریکارڈ بھی قائم کیا۔ امریکا نے باسکٹ بال کے فائنل میں اسپین کو 107 کے مقابلے میں 118 پوائنٹس سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ باکسنگ کے لائیٹ ہیوی ویٹ میں 81 کلو گرام میں چین کے زوپینگ زینگ نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ اٹلی کے رابر ٹو کما ریلی نے سپر ہیوی ویٹ 91 کلو گرام پلس میں طلائی تمغہ جیت لیا، واٹر پولو کے فائنل میں ہنگری نے امریکا کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ ہینڈ بال کے مردوں کے فائنل کا گولڈ فرانس نے اسرائیل کو ہرا کر جیت لیا۔ امریکا کے پیراک مائیکل فلیپس نے مسلسل دوسرے اولمپکس میں کنگ آف دی اولمپکس کا اعزاز جیتا۔ انہوں نے 1952ء اور 1956ء کے اولمپکس گیمز میں کنگ آف اولمپکس کا اعزاز حاصل کرنے والے روس کے جمناسٹ چوکیرن وکٹور کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ معروف فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم نے اختتامی تقریب میں برطانوی دستے کی جانب سے بیجنگ اولمپکس کے حکام کو سووینر پیش کیا۔ امریکا کی والی بال ٹیم نے مردوں کے ٹیم ایونٹ فائنل میں برازیل کو شکست دی۔ روس نے برانز میڈل حاصل کیا۔ خواتین کے والی بال میں عالمی نمبر 1 برازیل نے پہلی مرتبہ اولمپکس گیمز کا ٹائٹل حاصل کیا۔ مردوں کے باسکٹ بال کے برانز میڈل میچ میں ارجنٹائن نے لتھوانیا کو 75 کے مقابلے میں 87 پوائنٹس سے ہرا کر برانز میڈل جیت لیا۔ روس کی خواتین ٹیم نے ردھمک جمناسٹک مقابلے کا گولڈ میڈل اپنے نام کیا، چین سلور میڈل جیت سکا جبکہ بیلا روس نے برانز میڈل جیت لیا۔ مردوں کے 48 کلو گرام لائیٹ فلائی میں چین کے شیمنگ ژو نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ منگولیا کے انکبات یوگن بدر نے کیوبا کے باکسر کیل لیون کو 16-5 سے ہرا کر باکسنگ کے بیٹم ویٹ میں اپنے ملک کیلئے باکسنگ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔ روس کے تی شنکوالیکسی نے فرانس کے سوڈیوڈا کو 11-9 سے ہرا کر 57 کلو گرام فیدرویٹ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ انہوں نے 2004ء کے ایتھنز اولمپکس میں بھی گولڈ جیتا تھا۔ قازقستان کے سرسک بیوو نے کیوبا کے باکسر بٹیٹکس کارلوس کو 18-9 سے ہرا کر ویلٹر ویٹ میں طلائی تمغہ حاصل کیا
مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.