UrduPoint Sports

كھیل >> بیجنگ اولمپکس2008 >> اولمپک مشعل اپنا عالمی سفر مکمل کرکے چین واپس پہنچ گئی

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک01مئی 2008)اولمپک مشعل اپنا عالمی سفر طے کرکے بدھ کو چین واپس پہنچ گئی ۔ اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا اور گیت گائے گئے بیجنگ کے شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ بیجنگ میں کیتھولک چرچ میں اولمپکس کے کامیابی سے ہمکنار ہونے کے لئے باقاعدہ دعائیں کرائی گئیں اور ان لوگوں کو بھی معاف کیا گیا جنہوں نے مشعل کے عالمی سفر کے دوران اس کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کیں اور عالمی سطح پر چین کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ۔ حکام نے کہا ہم نے ان چیزوں کو بھلا دیا ہے ۔100دن کے بعد گیمز کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔گیمزکے انعقاد سے قبل اسٹیڈیم اور انفرااسٹرکچر کا کام ابھی مکمل کیا جانا ہے ۔ اس شہر میں انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے40 بلین ڈالر خرچ کئے گئے ہیں جس میں نئے ایئر پورٹ ٹرمینل اور سب وے لائنز شامل ہیں اس کے علاوہ2.1 بلین مالی اخراجات کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا کہ 100دن کے بعد گیمز کے انعقاد سے بیجنگ میں پرجوش ماحول کا قیام عمل میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر ایتھلیٹس، میڈیا اور شائقین کو خوش آمدید کہے گا۔ گزشتہ چند ماہ میں چین کی جانب سے اولمپک کے انعقاد پر مظاہرین نے عالمی سطح پر اس کے خلاف احتجاج کیا ۔ مختلف شہروں لندن ، سان فرانسسکو اور پیرس میں مظاہرین نے چین کے انسانی حقوق کے ریکارڈ اور تبت میں کریک ڈاؤن کے خلاف مشعل کی آمد پر بھر پور احتجاج کیا ۔ بدھ کو درجنوں فلپائنی باشندوں نے منیلا میں چین کے قونصل خانے پر چین کا تمسخر اڑانے کے لئے مشعل ریلی کا انعقاد کیا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.