UrduPoint Sports

كھیل >> بیجنگ اولمپکس2008 >> پاکستان نے بیجنگ اولمپکس کیلئے 35رکنی دستہ کا اعلان کردیا

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک)پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے بیجنگ اولمپکس 2008کیلئے 35رکنی قومی دستے کا اعلان کردیاہے جن میں 21کھلاڑی اور 14 آفیشلز شامل ہیں۔گزشہ روزلاہور میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی اے او کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے بتایاکہ اولمپکس میں پاکستان کی جانب سے 16رکنی ہاکی ٹیم جبکہ اس کے ساتھ پانچ آفیشلزشرکت کرینگے جبکہ سوئمنگ میں ایک مرد اور ایک خاتون تیرا ک کرن خان کے ہمراہ ایک آفیشل اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریگا۔اتھلیٹکس میں ایک مرد اور ایک خاتون اتھلیٹ کے ہمراہ ایک آفیشل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شوٹنگ میں ایک کھلاڑی اور ایک آفیشل اولمپکس گیمز میں شرکت کرینگے۔ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں پی او اے نے ہاکی ٹیم کی کارکردگی اور تیاریوں کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالدمحمود کو خصوصی طور پر مدعوکیا جنہوں نے اجلاس میں ہاکی ٹیم کی تیاریوں کے بارے میں کمیٹی کوبریفنگ دی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عارف حسن نے کہاکہ آج کی میٹنگ میں پاکستان میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر پر خصوصی بات چیت ہوئی اور بہتری کیلئے تجاویز پیش کی گئی۔عارف حسن نے بتایا کہ اولمپکس مشعل کی پاکستان میں آمد اوربہترین انتظامات کرنے پر چینی حکومت نے چین کی عوام کی طرف سے پاکستانی حکومت اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ اولمپک مشعل کے شاندار استقبال سے پاک چین دوستی کا رشتہ مزید گہرا اور مضبوط ہوگا۔چیئرمین پی او اے نے بتایا کہ ہاکی ٹیم کا اعلان پی ایچ ایف کریگی اور اگلے ایک دو روز تک اولمپک میں شرکت کرنے والے شوٹر اور اتھیلٹ کے ناموں کا اعلان کردیا جائیگا۔انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ملک میں کھیلوں کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کچھ ایسوسی ایشنز کے درمیان اختلافات ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ تمام لوگ ملکر کھیلوں کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔اس کے علاوہ پی او اے نے اکتوبر میں ہونیوالے کامن ویلتھ گیمز کیلئے بھی پاکستان دستے کا اعلان کردیا جہاں21رکنی پاکستانی دستہ پاکستان باکسنگ ،سوئمنگ، ویٹ لیفٹنگ اور ریسلنگ کے ایونٹس میں شرکت کریگا ۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.