موہالی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک29مئی 2008) انڈین پریمیئر لیگ کا پہلا سیمی فائنل جمعے کو فیورٹ راجستھان رائلز اور دہلی ڈیر ڈیولز کے درمیان وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ ٹورنامنٹ کی سب سے مہنگی ٹیم اور میزبان ممبئی انڈینز شکست کھاچکی ہے لیکن میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں ۔ اس بات سے دیگر ٹیمیں خوش ہیں کہ ممبئی کے ہارنے کے بعد وہ یہاں کے تماشائیوں کے جارحانہ رویہ سے بچ سکیں گی۔ دہلی کے پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف تیزی سے فٹ ہورہے ہیں۔ انہوں نے فیروز شاہ کوٹلہ میں پریکٹس سیشن میں بھی شرکت کی۔ توقع ہے کہ وہ سیمی فائنل میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ آصف کے بائیں ہاتھ میں فیلڈنگ کے دوران چوٹ لگی تھی اور پانچ ٹانکے آئے تھے۔ ور یندر سہواگ کا کہنا ہے کہ اگر وہ فٹ ہوئے تو ان کے انتخاب پر غور کیا جائے گا۔ جبکہ پاکستانی کپتان شعیب ملک کو آؤٹ آف فارم تلکارتنے دلشان کی جگہ کھلایا جا سکتا ہے۔ شعیب ملک کئی میچوں سے ڈراپ اور بارہویں کھلاڑی کی ذمے داری نبھا رہے ہیں