موہالی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک29مئی 2008) بھارتی کرک ٹیم کے سٹار بیٹسمین اور آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں ممبئی کے کپتان سچن ٹنڈولکر نے سیمی فائنل میں کوالی فائی نہ کر نے پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم برا کھیل کر ہارے ۔ تاہم فرنچائز کے مالکان نے جس طرح ہمیں سپورٹ کیا اس پر ہم ان کے بے حد شکر گذار ہیں ، پورے ٹورنامنٹ میں مکیش انبانی اور ان کی فیملی نے ہمارا بے حد خیال رکھا۔