UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> انڈین پریمیئر لیگ >> سہیل تنویر کی عمدہ کارکردگی، راجھستان رائلزنے آئی پی ایل ٹورنامنٹ جیت لیا

ممبئی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک02جون2008) انڈین پریمیئر لیگ کی سب سے سستی ٹیم راجستھان رائلز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد چنائی سپر کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ٹورنامنٹ جیت لیا۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا، ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر سہیل تنویر نے آخری گیند پر ایک رنز لیکر اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔ یوسف پٹھان کو 3 وکٹیں اور 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فیصلہ کن معرکے میں راجستھان رائلز نے فائنل کا ٹاس جیت کر چنئی سپر کنگز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، چنئی سپر کنگز نے راجستھان کے کپتان شین وارن کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164رنز کا ہدف راجستھان کے سامنے کھڑا کیا، یوسف پٹھان 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سہیل تنویر اور واٹسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ راجستھان کی بیٹنگ کا آغاز کچھ خاص نہیں ہوا، ابتدا ہی میں اس کے بلے بازوں نے عمدہ پرفارمنس نہیں دکھائی،اس کی 3 وکٹیں صرف 42 کے اسکور پر گر گئیں جس کے بعد راجستھان رائلز کے پرستاروں کے چہروں پر مایوسی چھاگئی، اس کے بعد واٹسن نے یوسف پٹھان کے ساتھ مل کر بہتر بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا اور یوسف پٹھان نے خاص طور پر وکٹ کے چاروں طرف شاندار شاٹس کھیلے اور مجموعی اسکور کو 107 رنز تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر واٹسن 28 رنز بنانے کے بعد مرلی دھرن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ یوسف پٹھان نے شاندار اننگز جاری رکھی تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں تیزی سے گرنے کا سلسلہ جاری ہوگیا۔ کیف 12 رنز اور جڈ یجا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تو 139 رنز پر 6 وکٹیں گر چکی تھیں۔ یوسف پٹھان جو نصف سنچری مکمل کر چکے تھے، بیٹنگ اینڈ سنبھالنے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔ یوسف پٹھان نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اننگز کے آخری دو اوورز میں 18 رنز کی ضرورت تھی جس پر سہیل تنویر اور شین وارن نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے سنسنی خیز انداز میں میچ کی آخری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ مورکل اور مرلی دھرن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر ٹورنامنٹ میں عمدہ بولنگ کرنے والے بولر رہے، انہوں نے 22وکٹیں حاصل کیں، یوسف پٹھان مین آف دی میچ اور ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے کھلاڑی جبکہ آسڑیلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کو مین آف دی سیریز قراردیا گیا، فاتح ٹیم کو چار کروڑ اسی لاکھ روپے جبکہ شکست خوردہ دھونی الیون کو دو کروڑ چالیس لاکھ روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا، دریں اثنائآئی پی ایل کا فائنل شروع ہونے سے قبل بالی وڈ کے پرستاروں اور 55 ہزار سے زائد تماشائیوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا، یہ تقریب ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب سے زیادہ پر کشش تھی، ایک طرف گراؤنڈ میں تقریب جاری تھی تو دوسری جانب گراؤنڈ کے دوسرے کونے میں چنئی کی ٹیم نیٹ پریکٹس میں مصروف تھی۔آخر میں فاتح اور شکست خوردہ ٹیم کے بیٹسمینوں کو میڈل سے نوازا گیا۔
مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.