حیدر آباد(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک25-اپریل2008)راجستھان رائلزنے انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد دکن چارجرز کو3وکٹ سے ہرادیا۔انڈین پریمیئر لیگ کے9ویں میچ میں دکن چارجرزنے راجستھان رائلز کو جیت کیلئے 215رنز کا ہدف دیا تھا جو راجستھان رائلزنے مقررہ20ویں اوورز کی پانچویں گیند پر حاصل کر لیا۔راجستھان رائلزکی جانب سے گریم اسمتھ نے سب سے زیادہ 71رنزبنائے جبکہ یوسف پٹھان نے61رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔ دکن چارجرز کی جانب سے شاہد خان آفریدی نے3وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلیان کرشنا،چمندا واس اور آر پی سنگھ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی
.