UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> انڈین پریمیئر لیگ >> سری سانت کو تھپڑمارنے پر ہربجھن سنگھ پر آئی پی ایل کھیلنے کی پابندی

نئی دہلی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک29-اپریل2008) ماضی ہمیشہ تنازعات کھڑے کرنے کے باوجود سزا سے بچ جانے والے ہربھجن سنگھ اس بار بچنے میں ناکام رہے اوراسے غصے کا خمیازہ بالآخر بھگتنا ہی پڑا، آف سپین کے سردار کہلوائے جانیوالے ہربجھن سنگھ کو ساتھی فاسٹ بولر سری سانتھ کو تھپڑ رسید کرنے کے جرم میں آئی پی ایل انتظامیہ نے ایونٹ کے باقی میچز میں شرکت سے روکنے کے ساتھ میچزکی فیس سے بھی محروم کرنے کی سزا سنادی،گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقع کی انضباطی کارروائی کرتے ہوئے میچ ریفری فرخ انجینئر نے آف اسپنر پر11 میچوں کی پابندی عائد کر دی، جس کے بعد ہربھجن سنگھ آئی پی ایل کے پہلے مرحلے میں کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے، تاہم ان کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی تو وہ نمائندگی کے اہل ہوجائیں گے، تاہم ایسا ہونا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔ آئی پی ایل کے کمشنر للت مودی نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ ہربھجن سنگھ پر میچ فیس کا 100 فیصد اور ممبئی کی ٹیم کے کوچ پر 50 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔ مودی نے کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو لال چند راجپوت ہربھجن کے پیچھے موجود تھے لیکن انہوں نے اسے نہیں روکا۔ ادھر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے بھی ہربھجن سنگھ سے سری سانتھ کو تھپڑ مارنے کی وضاحت طلب کرلی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل نرنجن شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔سماعت کے دوران ویڈیو فوٹیج میں بغیرکسی اشتعال کے ہربھجن سے تھپڑکھانے والے سری سانتھ کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا جبکہ ہربھجن سنگھ کو بورڈ کی جانب سے بھی کارروائی کا سامنا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری نرنجن شاہ نے پیرکو بتایا کہ ابتدائی انکوائری کے لیے وکیل سدھیر ناناوتی کی خدمات لی گئی ہیں جو15دن میں اپنی رپورٹ بی سی سی آئی کے صدر شرد پوارکے حوالے کریں گے اور وہ اپنی رپورٹ انضباطی کمیٹی کو دیں گے ۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.