UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> انڈین پریمیئر لیگ >> شعیب اختر کو آئی پی ایل میں کھلایا جائے ،نسیم اشر ف کی بی سی سی آئی سے درخواست

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک01مئی 2008) شعیب اختر کا انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کا معاملہ پیچیدہ ہوتاجارہا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کوشاں ہے کہ انہیں آئی پی ایل کھیلنے کا موقع مل جائے ۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے بتایا کہ میں نے چیئر مین ڈاکٹر نسیم اشرف کی جانب سے للیت مودی اور شرد پوار سے بات کی ہے کہ شعیب کو لیگ میں شرکت کی اجازت دے دی جائے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی اجازت نہیں ملے گی، ذرائع کے مطابق بنگلور میں اسپیشل جنرل باڈی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شعیب کو اس وقت تک کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا جب تک انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اس بارے میں رسمی اعلان لیگ کے روح رواں للیت مودی جمعرات کو کریں گے۔ راولپنڈی ایکسپریس کی خدمات شاہ رخ خان نے4 لاکھ 25 ہزار ڈالر میں حاصل کی ہیں۔ تفضل رضوی نے بدھ کوانکشاف کیا کہ پی سی بی نے اپیلیٹ ٹریبونل کا تفصیلی فیصلہ منتظمین کو بھجوادیا ہے، ڈاکٹر نسیم اشرف نے وسعت قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے للیت مودی کو فون کرکے درخواست کی شعیب کو آئی پی ایل میں حصہ لینے کی اجازت دے دی جائے، انہوں نے شرد پوار اور مودی کو اس ضمن میں ای میل بھی کی ہے۔ اگر کیس کے حوالے سے انڈین پریمیئر لیگ کو مزید دستاویزات درکار ہیں تو ہم انہیں فراہم کردیں گے۔ تفضل رضوی نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ شعیب پاکستانی ہے اگر ہم اس کی مدد کرسکتے ہیں تو ضرورکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عبوری فیصلہ آنے کے سبب شعیب کا کیس ختم ہوگیا تھا کیونکہ جسٹس آفتاب نے ان کی حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی تھی، البتہ ڈاکٹر نسیم اشرف کے ہتک عزت کے دعوے کا جائزہ بعد میں لیا جائے گا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.