لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک) بھارت میں جاری انڈین پریمئرلیگ میں پاکستانی پیسر سہیل تنویر نے ریکارڈساز بولنگ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 6وکٹیں لینے والے اولین باؤلر بن گئے۔سہیل تنویر کے عمدہ کارکردگی کی بدولت راجھستان رائلزنے چنائی سپر کنگ کو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔چنائی سپر کنگ نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 109رنز بنائے، سہیل تنویر نے چاراوورز میں 14رنز کے عوض 6وکٹیں حاصل کیں یہ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے بہترین بولنگ کارکردگی ہے۔110رنز کا آسان ہدفشین وارن الیون نے 14.2اوور میں پورا کرکے ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔راجھستان رائلز کی جانب سے افریقی قائد گریم سمتھ نے 35رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔گزشتہ روز کھیلے جانیوالے دوسرے میچ میں ممبئی انڈنیزنے فیورٹ دہلی ڈیرڈیولز کو 29رنز سے ہرادیا،جنوبی افریقی آل راؤنڈر شان پولاک کو عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔