لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک05مئی 2008) پاکستان کے کر کٹرز اب تک آئی پی ایل میں حیران کن کار کردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں ۔ لیکن فاسٹ بو لر محمد آصف اپنے آئیڈیل بولر گلین میک گرا کے ساتھ دہلی ڈیر ڈیولز کی فتو حات میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ آصف کہنی کی انجری کے بعد بھارت آئے ہیں اور ہر میچ میں اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ محمد آصف سے صحا فیوں نے شعیب اختر کے بارے میں جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے گفتگو ختم کردی اور کہا کہ میں اس بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔ پی سی بی آئندہ برس پاکستان پریمیئر لیگ کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، اگر ایونٹ پاکستان میں ہوگیا تو اس سے پاکستان کے نوجوانوں کو دنیا کے اسٹار کھلاڑیوں کے سامنے اپنی صلاحیتیں منوانے کا بھر پور موقع ملے گا۔ آصف نے کہا کہ میں بھارت آکر اس نئے تجربے سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔ دنیا کے صف اول کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے ،کارکردگی دکھانے اور تجربہ حاصل کرنے کا بھر پور موقع مل رہا ہے میرے خیال میں یہ آیئڈیا بہت اچھا ہے اور اس کے ذریعے ہر بڑے کھلاڑی کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے گا