کولکتہ(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک05مئی 2008) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کول کتہ نائٹ رائیڈرز کی فر نچائز خریدنے کے بعد وہ کرکٹ کی دھن میں اس قدر مگن ہیں کہ ان کے پاس اپنے اہل خانہ کے لئے بھی وقت نہیں ۔ شاہ رخ خان نے اس سال انڈین پر یمیئر لیگ کی وجہ سے گر میوں کی چھٹیاں نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام طور پر وہ اپنی اہلیہ گوری اور بچوں آریان اور سہانہ کے ساتھ گرمیوں کی 40 روزہ تعطیلات لندن میں گذارتے ہیں۔ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ میرے لئے سب کچھ میرا خاندان ہے۔ اور جب میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہوتا ہوں تو پھر سب کچھ بھول جاتا ہوں۔ لیکن کول کتہ نائٹ رائیڈرز نے شاہ رخ خان کو کرکٹ کے سحر میں مبتلا کردیا ہے۔ حالانکہ ان کی ٹیم لگاتار چار میچ ہار چکی ہے ۔شاہ رخ فلم رب نے بنادی جوڑی اور انڈین پر یمیئر لیگ میں اس قدر مگن ہیں کہ اس بار وہ گر میوں کے ڈیڑھ ماہ بھارت ہی میں گذارنا چاہتے ہیں۔ گذشتہ سال شاہ رخ کے ساتھ ان کے ایک دوست بھی لندن گئے تھے۔جن کا کہنا ہے کہ بچے اپنے والد کے ساتھ وقت گذار کر خوش تھے کیوں کہ شاہ رخ کی مصروف زندگی نے بچوں کے لئے مشکل پیدا کردی ہے۔