UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> انڈین پریمیئر لیگ >> شراب کمپنی کا لوگو استعمال کر نے پرمصباح الحق مشکل میں پھنس گئے

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک06مئی 2008) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین مصباح الحق بنگلور رائلز چیلنجرز کی جانب سے ان دنوں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اوران سے پی سی بی نے وضاحت طلب کی ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس کی اجازت سے شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو استعمال کررہے ہیں۔بنگلور رائلز چیلنجر کی نمائندگی کرنے والے مصباح دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو اپنی شرٹ پر استعمال کررہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح کا معاہدہ بنگلور رائلز چیلنجر سے کرانے کے بعد مصباح سے وضاحت طلب کی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو استعمال کرنے سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہورہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بور ڈکے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفقت نغمی نے کہاہے کہ بورڈ کسی بھی کھلاڑی کو الکوحل اورتمباکو کے فروغ دینے والی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دیتااور کھلاڑیوں کو اس قسم کے برانڈ کی کمرشل میں شمولیت پر کلیرنس حاصل کرنا ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ بورڈ اس معاملے کی مزید جانچ کرے گا یہ وضاحت اس لئے حیران کن ہے کہ بنگلور کی ٹیم وجے مالایا نے خریدی ہے ارب پتی تاجر کی کئی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی بھارت میں شراب بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ بنگلور کی ٹیم اسی شراب کمپنی کا لوگو استعمال کررہی ہے۔ مصباح نے ابھی تک دو میچز میں شرکت کی ہے۔ پاکستانی نائب کپتان کو ابتدائی میچوں سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ پاکستان ٹیم کے گذشتہ دورہ بھارت میں پاکستانی کوچ جیف لاسن ایک بھارتی ٹی وی کو بھاری معاوضے کے عوض جو انٹرویو دیتے تھے اس دوران لاسن شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو لگاتے تھے۔ اس بارے میں جب پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی سے رابطہ کیا گیا تھا تو انہوں نے اس کو نظر انداز کردیا تھا۔ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کا بھی شراب بنانے والی کمپنی سے معاہدہ ہے لیکن مسلمان کھلاڑی ہاشم آملہ نے یہ سخت گیر موقف اپنایا کہ وہ اس وقت تک جنوبی افریقا کی نمائندگی نہیں کریں گے جب تک ان کی شرٹ سے لوگو کو ہٹا نہ دیا جائے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.