لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک13مئی 2008) بھارت میں کرکٹ میلے آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں پیرکو کھیلے گئے میچ میں کنگز الیون پنجاب نے بنگلور رائلر چیلینجرز کو 9وکٹوں سے شکست سے دوچار کردیا،فاتح ٹیم نے 16ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا،تفصیلات کے مطابق کنگزالیون پنجاب کے کپتان راہول ڈریوڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلے 5اوورز میں 36رنز پر 2کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ پاکستانی سٹار مصباح الحق نے تیزی سے اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم 21رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے وہ ہٹ وکٹ ہوگئے، مصباح نے 3چوکے اور ایک چھکا لگایا اور یوں وقفے وقفے سے گرتی وکٹوں نے بنگلوررائل چیلنجرز کو بڑا اسکور بنانے کاموقع نہیں تاہم جنوبی افریقی بیٹسمین مارک باؤچر کے 39رنزاور کپتان ڈریوڈ کے 29رنز کی بدولت بنگلوررائل چیلنجرزنے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے۔ پریتی زنیٹا کی ٹیم کنگز الیون پنجاب نے 144رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شان مارش اور جیمزہوپس نے پُر اعتماد انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر ہوپس نے 3 زوردار چھکے لگاکر شائقین کو زبردست انداز میں محظوظ کیا۔ کنگز الیون کو 42کے مجموعے پر پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب ہوپس 27رنز بناکر پویلین لوٹے۔ مارش نے ایک اینڈ سے بولنگ لائن کی دھولائی کا سلسلہ جاری رکھا جس کا نتیجہ کنگز الیون پنجاب کی 9وکٹوں کی فتح کی صورت میں برآمد ہوا۔