UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> انڈین پریمیئر لیگ >> بنگلوررائل چیلنجرز کے مالک اورکپتان ڈریوڈ کے درمیان اختلافات شدید ہوگئے

کول کتہ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک13مئی 2008) بنگلور رائل چیلنجرکے مالک وجے مالیا اورکپتان راہول ڈریوڈ کے درمیان اختلاف شدید ہوگئے ہیں۔ دونوں کھلے عام ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ اس طرح تنازع شدت اختیارکرتا جا رہا ہے۔ چارو شرما کی برطرفی کے بعد وجے مالیا خاموش نہیں بیٹھے۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹوکو ہٹانے کے بعد اب ان کا ہدف کپتان راہول ڈریوڈ ہیں۔ بنگلورکی خراب کارکردگی کے بعد وہ مزید کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ چارو شرما کا کہنا ہے کہ میرا ٹیم کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ڈریوڈ اور دیگر بڑے کھلاڑیوں کی موجودگی میں مجھے ذمے دار ٹھہرانا درست نہیں ہے۔11.6ملین ڈالرز میں فروخت ہونے والی بنگلور رائل چیلنجرکی فرنچائزکے مالک راہول ڈریوڈ سے ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے سب بڑی غلطی ڈریوڈ پراعتماد کرکے کی۔ انہوں نے سلیکشن کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے کر ٹیم کو شدید نقصان پہنچایا۔کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کے باوجود میری ٹیم نے ساکھ کھو دی۔ وجے مالیا راہول ڈریوڈ کو شکست کا ذمے دار ٹھہرا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے میرے ایک دوست نے بتا یا کہ بنگلورکی ٹیم تو ٹیسٹ ٹیم ہے۔ میں نے چارو شرما کے کہنے پر ڈریوڈ پر اعتمادکیا لیکن سلیکشن سے دور رہ کر مجھے احساس ہوا کہ کتنی فاش غلطیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم کے انتخاب کے وقت ان کے ذہن میں چند کھلاڑیو ں کا نام تھا جس کو راہول ڈریوڈ اور شرما نے مکمل طور پر نظر اندازکیا اور وہ صرف اپنے منصوبے پر عمل پیرا ہوئے۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ان کے پاس ایک فہرست موجود تھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ ڈریوڈ اور شرما کے پاس بھی ایک فہرست تھی۔ وجے نے کہاکہ اس موقع پر انہوں نے میری مخالفت کی اور اسی وجہ سے آج صورت حال مختلف ہے۔ انہوں نے کہاکہ شرما نے راہول کی حمایت کی اور جب دوسری بارکھلاڑیوں کی نیلامی کا موقع آیا اس وقت کپتان صاحب موجود نہیں تھے اورشرما نے اس وقت بھی میری مرضی سے کھلاڑیوں کے انتخاب پر تنقید کی اورمیری مرضی کے مطابق کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کرنے دیا ،وجے نے کہاکہ چارو شرما کو انہوں نے اس لیے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ دیا تھا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ وہ دنیائے کرکٹ سے اچھی طرح باخبر ہے اورانکی صلاحیتوں سے ٹیم کو فائدہ حاصل ہوگا۔ مالیا کھلے عام ڈریوڈ پر ذمے داری ڈال رہے ہیں لیکن ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ ہم خراب کھیلے لیکن اس میں کسی پر جانب داری کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔ اب ہماری ٹیم پوائٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے لیکن ہم کو شش کریں گے کہ مضبوط ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کرکے اپنی پوزیشن کو کچھ بہتر بنائیں۔ مصبا ح الحق کو باہر بٹھانے کا ڈرامہ ڈریوڈ کے لیے مہنگا پڑ رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹورنامنٹ ختم ہونے پر بنگلورکی فائنل پوزیشن کیا ہوتی ہے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.