UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> انڈین پریمیئر لیگ >> افتتاحی میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے کا مقصد کسی کے سامنے خود کو منوانا نہیں تھا،شعیب اختر

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک15مئی 2008) آئی پی ایل کے اپنے پہلے میچ میں بے مثال پرفارمنس دینے کے بعد شعیب اختر کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور بھارتی میڈیا بھی فاسٹ بائولر کی تعریفوؒں کے گن گارہا ہے، شعیب اختر نے کہا کہ مجھ پر برا وقت گذرا ہے اب اللہ تعالی نے مجھ پر کرم کیا اور ان کی رحمتوں کی بارش کی وجہ سے میں آپ کے سامنے موجود ہوں۔ میں کسی کے سامنے اپنے آپ کو منوانا نہیں چاہتا ، نہ ہی اپنی کارکردگی سے اپنے مخالفین کے منہ بند کرنا چاہتا ہوں۔ میں کافی برے حا لات سے گذر کر یہاں آیا ہوں اور میں نے اپنے آپ کو مطمئن کرنے کے لئے اور اپنی ٹیم کے لئے کارکردگی دکھائی ہے ایسی کارکردگی جس کی میری ٹیم کو ضرورت تھی اور میں اپنے ساتھیوں، شاہ رخ خان اورکپتان گنگولی کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھے سپورٹ کیا ۔ایڈن گارڈنز میرا ہو م گراؤنڈ اور کول کتہ میرا دوسرا گھر ہے۔ یہاں کے لوگوں سے مجھے بے حد محبت ملی۔ شعیب اختر نے کہا کہ میں اپنے کیس اور ناخوشگوار یادیں کو چھوڑ کر بھارت آیا تھا۔ یہاں آتے ہی مجھے پوری ٹیم کی جانب سے سپورٹ ملی۔ ٹیم کے پیار اور شاہ رخ اور گنگولی کی محبت نے مجھے اس مقام پر لاکھڑ ا کیا ہے۔ گذشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے شعیب اختر پر پانچ سال کی پابندی لگائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے دو اوورز کرالئے تو گنگولی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم تیسرا اوور کرانا چاہتے ہو۔ میں نے حامی بھری اور اگلے اوور میں دو وکٹیں ملیں۔ اس طرح1999کی یاد تازہ ہوگئی جب میں اسی گراؤنڈ پر دو گیندوں پر ڈریوڈ اور ٹنڈولکر کی وکٹیں لی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ساتھیوں اور شاہ رخ خان کے ساتھ ڈریسنگ روم میں رہنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔ میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں مجھے اپنے آپ پر جو یقین تھا وہ پورا ہوا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.