UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> انڈین پریمیئر لیگ >> آئی پی ایل ،چیئر لیڈرز کی وجہ سے گھر میں مرد بھی میچ نہیں دیکھ سکتے، عمر گل کا شکوہ

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک15مئی 2008)کول کتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر عمر گل بھی چیئر لیڈرز سے ناخوش ہیں۔پشاور کے نواحی علاقے نواں کلی جہاں سے پاکستان کے زیادہ تر اسکواش چیمپین پیدا ہوئے،عمرگل بھی اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے روایتی آفریدی قبیلے کے پٹھان ہیں۔عمر گل کا خاندان اپنی روایات کے لئے مشہور ہے۔عمر گل کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں ٹیلی وژن نہیں ہے۔جبکہ مرد حضرات حجرے میں ٹیلی وژن دیکھتے ہیں۔جب سے چیئر لیڈرز متعارف ہوئی ہیں ہمارے حجرے میں بھی ٹیلی وژن پر میچ نہیں دیکھا جاتا۔میں نے اپنے لئے ایک کیبل کنکشن لیا ہو ا ہے لیکن ٹیلی وژن پر جس طرح ناچ گانا دکھایا جاتا ہے میں اس کے خلاف ہوں۔عمر گل کے سنیئر ساتھی شاہد آفریدی بھی کہہ چکے ہیں کہ چیئر لیڈرز کی موجودگی سے گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی توجہ بٹ جاتی ہے۔عمر گل اور شاہد آفریدی نے ایک ساتھ کہا کہ یہ کرکٹ نہیں ہے کرکٹ کا اصل مزا روایتی کرکٹ ہے ۔جس طرح چیئر لیڈرز جس لباس میں پرفارم کرتی ہے اس لئے کوئی بھی اپنے گھر میں ٹیلی وژن پر فیملی کے ساتھ میچ نہیں دیکھ سکتا۔ عمر گل نے کہا کہ شاہ رخ خان کی ٹیم کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ۔ دنیا کے بہت بڑے اداکار ہماری بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ہر ایک کو فون کرکے مبارک باد دیتے ہیں اور اس سے مسائل پر بات کرتے ہیں۔ عمر گل نے کہا کہ انڈین پر یمیئر لیگ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا میں کمرکی تکلیف سے صحت یاب ہوکر یہاں آیا تھا اور پورے ردہم کے ساتھ بولنگ کررہا ہوں ۔اب میری نظریں پاکستانی ٹیم کے ساتھ انٹر نیشنل سیزن پر مر کوز ہیں۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.