UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> انڈین پریمیئر لیگ >> کولکتہ نائٹ رائیڈرزکوممبئی انڈینزکے ہاتھوں ذلت آمیز شکست

ممبئی لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17مئی 2008) انڈین پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر اس کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے مزید رکاوٹ کھڑی کردی ہے ۔ وینکھا دے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 67 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ جواب میں ممبئی انڈینز نے مطلوبہ ہدف جے سوریا کی شاندار بیٹنگ کی بدولت چھٹے اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کولکتہ نا ئٹ رائیڈرز کو اننگز کے اسٹارٹ میں ہی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا اور صرف 35 کے مجموعی اسکور پر6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ اس موقع پر سارو کنگولی اور اجیت اگرکار نے اسکور کو آگے بڑھایا اور 55 کے اسکور پر کولکتہ کو ایک اور وکٹ کا نقصان گنگولی کی شکل میں اٹھانا پڑا جس کے بعد آنے والا کوئی بھی بیٹسمین ممبئی کے بولرز کا سامنا نہ کر سکا اورپوری ٹیم صرف 67 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی۔ کولکتہ کی جانب سے گنگولی اور اگرکار نے 15 ، 15 اور سلمان بٹ نے 13 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز کی جانب سے سب سے کامیاب بولر شان پولاک رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ ان کے علاوہ بریوو ، راجی اور تھارنلی نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ جواب میں ممبئی انڈینزکو اننگز کی شروعات میں ہی سچن ٹنڈولکر کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا ۔جے سوریا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔ ممبئی کی جانب سے دوسری وکٹ اوتھاپا کی گری، انہوں نے 9 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز نے مطلوبہ ہدف چھٹے اوور میں حاصل کر لیا۔ کولکتہ کی جانب سے شعیب اختر اور شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.