UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> انڈین پریمیئر لیگ >> محمد آصف ایک بار پھر کہنی کی تکلیف میں مبتلاہوگئے

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17مئی 2008)پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف ایک بار کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ دہلی ڈیر ڈیولز کی جانب سے بقیہ میچوں میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی۔ دہلی کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا اگلا اور اہم ترین میچ ہفتے کو فیروز شاہ کوٹلہ میں پنجاب کے خلا ف کھیلے گی اسے سیمی فائنل میں شرکت کے لئے میچ جیتنا ضروری ہے۔ آصف اکتوبر میں جنوبی افریقا کے خلاف ملتان ون ڈے میں کہنی کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس سے نجات پانے کیلیے انہوں نے آسٹریلیا میں آپریشن کرایا۔ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کی واپسی ہوئی تھی لیکن وہ بھارت آتے ہی ایک مرتبہ پھر ان فٹ ہوگئے۔ نئی دہلی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف نے تکلیف کی وجہ سے چار میچوں میں حصہ نہیں لیا۔ جمعرات کو وہ حیدرآباد کے خلاف میچ میں میدان میں اترے اور پروٹیکٹر کی مدد سے دو دو اوورز کے دو اسپیل کرائے لیکن تکلیف کی وجہ سے گیند پکڑنے میں مشکل محسو س کررہے تھے۔ انہوں نے چار اوور ز میں کوئی وکٹ لئے بغیر51 رنز دیئے۔ آصف کا ان فٹ ہونا ایک بار پھر ان کو انٹرنیشنل کرکٹ سے دور کر سکتا ہے۔ آصف کے بارے میں ڈاکٹروں نے کوئی حتمی رائے دینے کے بجائے ان سے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے معالج سے رابطہ کریں جو ان کی انجری کی ہسٹری جانتا ہے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2008. All rights reserved.