لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19مئی 2008)بھارت میں جاری آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں اتوار کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں شاہ رخ خان کی کو ل کتہ نائٹ رائیڈرز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہوا۔ سلمان بٹ کے شاندار 73رنز کی بدولت گنگولی الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹیں کھوکر 149 رنز بنائے۔ چنئی سپر کنگز نے 150 رنز کا ہدف حاصل کرنے کیلیے بیٹنگ شروع کی تو اوپنروں کیوی اسٹار اسٹیفن فلیمنگ اور پارتھی پاٹل نے 8 اوورز میں اسکور 55 رنز تک پہنچادیا۔ اس موقع پر شدید بارش شروع ہوگئی اور میچ دوبارہ شروع ہی نہ ہوسکا۔میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ہوا اورچنئی سپر کنگز کو بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر 3 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔ چنئی نے 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے اور اب اس کے پوائنٹس 14 ہوگئے ہیں، دوسری جانب کولکتہ کے 10 پوائنٹس ہیں اور سیمی فائنل مرحلے میں پہنچنے کے لیے اسے بقیہ تینوں میچ جیتنا ہونگے۔