لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19مئی 2008)آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سچن ٹنڈولکر کی ٹیم ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔ جے سوریا 36 ، نائر 38، ٹنڈولکر 23 اور براوو 30 رنز پر نمایاں رہے۔ جواب میں دکن چارجرز کا آغاز اچھا نہ تھا، 20 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جن میں شاہد آفریدی اور ایڈم گلکرسٹ بھی شامل تھے، آفریدی ایک بار پھر بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ اس موقع پر ونو گوپال راؤ نے ممبئی انڈینز کی بولنگ کے سامنے شاندار اسٹروک پلے کا مظاہرہ کیا اور کئی زوردار شاٹس کھیلے۔ 18ویں اوور میں ونوگوپال 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روی تیجا نے بھی 37 رنز کی اچھی باری کھیلی۔ دکن چارجرز مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بناسکی، یوں ممبئی انڈینز نے یہ مقابلہ 25 رنز سے جیت کر ایک اور اہم فتح اپنے نام کی۔