کولکتہ(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک19مئی 2008)کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اخترپر ایک اخبار کی جانب سے قوت بخش ادویات کا استعمال کرکے پہلے میچ میں شرکت کرنے کا الزام عائد کرنے پرفاسٹ بائولرکا کیس لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ نائٹ رائیڈرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان پر عائدکیے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جے پور میں راجستھان رائلزکے کپتان شین وارن اور دیگر کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ2003 ورلڈکپ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل شین وارن پر بھی قوت بخش اور ممنوع ادویات کا استعمال درست ثابت ہوا تھا۔ انڈین پر یمیئر لیگ کے کمشنر للیت مودی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے قوانین کے تحت ہو رہے ہیں۔ اس قانون کے تحت پہلی بار ڈوپ ٹیسٹ مثبت ہونے پر دو سال اور دوسری بار اس میں ملوث پائے جانے پر تاحیات پابندی لگائی جا تی ہے۔ شعیب اختر2006 میں ممنوع ادویات کے استعمال میں ملوث پائے گئے تھے۔ للیت مودی نے کہا کہ ڈوپ ٹیسٹ مستقل بنیادوں پر ہوں گے۔ اس حوالے سے آئی سی سی کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ شین وارن نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کے خلاف ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ہ