کولکتہ(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک21مئی 2008) انڈین پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے اہم میچ میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم راجستھان رائلز نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو 6وکٹوں سے شکست دے دیکر گھر کی راہ دکھادی،اس شکست کے بعد نائٹ رائیڈرزٹیم سیمی فائنل کی دوڑسے باہر ہوگئی ،ایڈن گارڈنز میں پہلی بار شائقین کی مایوس کن تعداد میں راجسھتان رائلز کے کپتان شین وارن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کولکتہ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کرنے محمد حفیظ اور سلمان بٹ نے آئے تاہم دونوں عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، اننگ کے دوسرے اوور میں مناف پٹیل کی گیند پر محمد حفیظ زوردار شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے اور اس کے فوراً بعد سلمان بٹ بھی پویلین لوٹ گئے اور یوں شاہ رخ خان کی ٹیم کا کوئی بیٹسمین راجستھان رائلز کے بولرز کے سامنے نہ کھڑا ہوسکا۔ کپتان گنگولی32،داس31اور سلمان بٹ کے24رنز کی بدولت شاہ رخ خان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنا سکی۔ راجستھان رائلز کی جانب سے فاسٹ بولر سہیل تنویر نے 3وکٹیں حاصل کیں۔راجستھان رائلز کے بلے بازوں نے بیٹنگ کا عمدہ آغاز کرتے ہوئے جارحانہ اسٹوک کھیلے اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کے بولروں کی دھنائی کی اور یوں راجستھان رائلز نے مطلوبہ ہدف 16.3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ شین وارن الیون کی جانب سے یوسف پٹھان 48رنز اور محمد کیف34رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔