کولکتہ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک22مئی 2008)کولکتہ نائٹ رائیڈرکے مالک شاہ رخ خان اور ٹیم کی قیادت کرنے والے سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں،اختلاف کی بنیادی وجہ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور سلیکشن کے معاملات ہیں جن کی وجہ سےکنگ خان اور دادا کے درمیان اچانک خلیج پید اہوگئی اور فاصلے بڑھتے جارہے ہیں۔کول کتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مستقبل کے لئے26 مئی کو ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں شاہ رخ، سارو گنگولی اور جان بکا نن حصہ لیں گے۔