لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک22مئی 2008)آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلور رائل چیلینجرز نے چنائی سپر کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدک 14 رنز سے شکست دیدی ، بنگلور رائل چیلینجرزنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے، کپتان راہول ڈریوڈ نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔127رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں چنئی سپر کنگز کے اوپنروں نے اچھا آغاز فراہم کیا،85رنز پر چنئی کے صرف2کھلاڑی آؤٹ تھے۔ اس وقت میچ دلچسپ صورت اختیار کرگیا تھا، کیونکہ بنگلور کے بولروں نے چنئی کی وکٹیں گرا نے کی لائن لگادی اوریوں چنئی سپر کنگز 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 112رنز بناسکی۔